• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامشورو: فحش ویڈیوز کے ذریعے بچوں کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار


ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے جامشورو میں کارروائی کر کے فحش ویڈیو کے ذریعے بچوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اقبال کے مطابق ملزم کے قبضے سے کئی ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

ملزم آن لائن گیمز کے ذریعے بچوں سے دوستی کرتا تھا، ملزم ویڈیوز کے ذریعے بچوں اور انکی فیملیز کو بلیک میل کرتا تھا۔

ملزم آن لائن گیمز، پب جی اور ایٹ بال کے ذریعے بچوں سے دوستی کرتا تھا، ملزم گیم میں کوئین کا لالچ دیکر بچوں سے فحش ویڈیو منگواتا تھا۔


ملزم نے بعض بچوں سے ان کے گھر والوں کی ویڈیوز بھی منگوائیں، جس کے بعد ویڈیوز کے ذریعے ملزم بچوں اور ان کی فیملیز کو بلیک میل کرتا تھا۔

  ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچے کے والدین نے ملزم کے خلاف درخواست دی تھی۔

انھوں نے بتایا کہ پنجاب، سندھ اور کے پی کے بچے اور ان کی اہلِ خانہ اس ملزم کا شکار بن چکے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم کا کہنا تھا کہ فحش ویڈیوز فروخت کرنے سے متعلق بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین