• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

چٹانی نمونے حاصل کرنے کے لیےچینی خلائی گاڑی کی چاند پر لینڈنگ

گزشتہ دنوں چین کا تیسرا روبوٹک چینگ 5 چاند پر کامیابی سے اتر گیا ہے اور آئندہ دو ہفتوں میں وہاں سے پتھروں کے نمونے لے کر واپس زمین پر آئے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق چین کے خلائی مشن نے چین کی سطح پر لینڈنگ کی ہے، جس کا مقصد چاند سے نمونے زمین پر لانا ہے اور اگر یہ مشن کامیاب ہوجاتا ہے تو 50 برس بعد چاند سے نمونے زمین پر لائے جائیں گے۔اس سے قبل امریکا اور سوویت یونین کے خلائی مشنز بھی چاند سے نمونے زمین پر لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ 

1969 سے 1972 کے امریکی خلاباز چاند سے 382 کلوگرام چٹانیں اور دیگر نمونے واپس زمین پر لائے تھے۔چین کا خلائی مشن 2 اسپیس کرافٹ لینڈر اور چاند گاڑی پر مشتمل ہیں جو ایک دوسرے کے اوپر رکھے گئے ہیں۔ اس میں سے لینڈر ایک روبوٹک ہاتھ کو استعمال کرکے چاند کی سطح پر کھدائی کر کے چٹانوں کے نمونے ایک ڈبے میں جمع کرے گا، جس کے بعد اس ڈبے کو چاند گاڑی میں منتقل کیا جائے گا۔چاند سے نمونے جمع کرنے کے بعد خلائی مشن چینگ 5 زمین کی جانب سفر شروع کرے گا۔چین کا پہلا روبوٹک مشن چاند سے نمونے لانے کے لیے استعمال ہورہا ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین