• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باپ کی بچوں کو نہر میں پھینکنے کی وجہ کیا بنی؟


قصور میں ایک شخص نے اپنے 5 بچوں کو نہر میں پھینک دیا، پولیس نے ملزم باپ کو گرفتار کر لیا۔

جاں بحق بچوں میں ایک سال کا احمد اور 4 سال کی فضا بھی شامل ہیں، پولیس نے دونوں بچوں کی لاشیں تحویل میں لے لیں، جبکہ دیگر تین بچوں کی تلاش کے لئے بی ایس لنک کینال میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پولیس کے مطابق بچوں کا باپ رکشہ چلا کر اہلخانہ کی کفالت کرتا تھا، گھریلو حالات اور غربت کے باعث بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔


کچھ عرصہ قبل ملزم کی بیوی لڑائی کے بعد میکے آگئی تھی، بچوں کے اصرار پر ملزم انھیں ملنے جمبر پہنچا تھا۔

تازہ ترین