• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرینکفرٹ: کھدائی کے دوران 500 کلو وزنی بم برآمد

فرینکفرٹ میں عمارت کی کھدائی کے دوران 500 کلو وزنی بم نکل آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتنا وزنی بم برآمد ہونے کے بعد 700 مربع میٹر اطراف کا علاقہ خالی کروالیا گیا۔

ماہرین کے مطابق عمارت کی کھدائی کے دوران ملنے والا بم برطانوی ساخت کا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ وار دوم کے زمانے کے اس 75سالہ پرانے بم میں تاحال دھماکا خیز مواد موجود ہے۔

بم ڈسپوزل کے ماہرین نے 500 کلو وزنی بم کو ناکارہ بنانے کی کوششیں کی ہے۔

رواں سال کے ابتدا ء میں ورلڈ وار 2 کے 7 بم برلن میں ناکارہ بنائے گئے تھے جبکہ 2017ء میں فرینکفرٹ میں ہی 1 اعشاریہ 4 ٹن وزنی بم برآمد ہوا تھا۔

تازہ ترین