• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا وائرس مزید 37 زندگیاں لے گیا


پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 39 ہزار 76 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 57 لاکھ 94 ہزار 242ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 795 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 37 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2 ہزار 461 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 20ہزار 294ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 398تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 53 ہزار 126 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 539کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 56ہزار 542 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 84ہزار 486ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات 3ہزار 19ہو گئیں۔


پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 23ہزار 762مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 3 ہزار 177ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 49 ہزار 676ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 413ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 32 ہزار 816کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 341افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 17 ہزار 466مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 169 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 7 ہزار 356مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 181مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 732کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 98 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین