• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 308 کیسز، 58 اموات


پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 41 ہزار 645 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 57 لاکھ 54 ہزار 986 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 308 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 58 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2 ہزار 483 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 16 ہزار 499 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 361 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 53 ہزار 126 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 436 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 55 ہزار 12 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔


سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 82 ہزار 473 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات 3ہزار 11 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 22 ہزار 955 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 3 ہزار 162 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 49 ہزار 220 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 404 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 32 ہزار 414 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 340 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 17 ہزار 440 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 169 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 7 ہزار 278 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 177 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 719 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 98 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین