• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور‏ کی حقیقی ترقی کیلئے 60 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے، فردوس عاشق

معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ  عثمان بزدار نے لاہور کی حقیقی ترقی کے لیے60 ارب روپے کے خصوصی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں شاہی خاندان کے اثاثوں میں تو خوب ترقی ہوئی۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں عوام کو ترقی و خوشحالی سے محروم رکھا گیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ بزدارحکومت اِن ہی محرومیوں کو ختم کرنے کے لیے کمربستہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فردوس عاشق اعوان کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے لاہور جلسے سے متعلق کہا تھا کہ پی ڈی ایم کا لاہورجلسہ توہین عدالت اورخلاف قانون ہے، جلسہ لاہور کی ترقی وخوشحالی پر خود کش حملے کے مترادف ہوگا۔

تازہ ترین