• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور بھٹو کی منگنی کی انگوٹھی کے پیچھے چھپی کہانی کیا ہے؟

سابق وزیرِاعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے منگیتر محمود چوہدری کی انگوٹھی کے پیچھے کی کہانی بتادی۔

حال ہی میں محمود چوہدری سے منگنی کرنے والی بختاور بھٹو زرداری سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کی تقریب کے حسین لمحات شیئر کرتی نظر آرہی ہیں۔

اس ضمن میں بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک دلکش تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ محمود چوہدری کو منگنی کی انگوٹھی پہنا رہی ہیں۔


انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا صارفین کو اس انگوٹھی کی کہانی بیان کی۔

بختاور بھٹو نے بتایا کہ ’اُن کی والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی منگنی کے موقع پر آصف زرداری کو انگوٹھی پہنانے کے لیے اپنے والد کی شادی کی انگوٹھی کی کاپی بنوائی تھی۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اب میں نے بھی محمود چوہدری کے لیے وہی اُسی ڈیزائن کی انگوٹھی تیار کروائی جیسی میری والدہ نے میرے والد کے لیے بنوائی تھی۔‘

بختاور بھٹو نے کہا کہ ’یہ ہے میری انگوٹھی کی تیاری کے پیچھے کی کہانی۔‘

اُنہوں نے اپنی اس محبت بھری پوسٹ میں محمود چوہدری کو بھی ٹیگ کیا۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی حال ہی میں بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی، منگنی کی تقریب میں 100 سے 150 مہمان شریک ہوئے، اس موقع پر بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔

تازہ ترین