• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود چوہدری اپنے گھر روانہ ہوگئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو کے منگیتر محمود چوہدری اپنے گھر متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے۔

اس حوالے سے محمود چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کے پاس بیگز موجود ہیں جنہیں دیکھ کر واضح ہورہا ہے کہ وہ ائیرپورٹ پر موجود ہیں اور اپنے گھر واپس جارہے ہیں۔

محمود چوہدری نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انشاءاللّہ بہت جلد دوبارہ کراچی سے ملوں گا۔‘

اُنہوں نے اُن کی اور بختاور بھٹو کی منگنی کے موقع پر ملنے والی دُعاؤں اور نیک خواہشات کے لیے بھی سب کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری نے اپنے منگیتر کے پاکستان سے رخصت ہونے کا ٹوئٹ لائک کیا۔

واضح رہے کہ حمود چوہدری یونس چوہدری اور ثریا چوہدری کے پانچ بچوں میں سب سے چھوٹے بیٹے ہیں، یونس چوہدری 1973 میں متحدہ عرب امارات آئے تھے جبکہ اُن کا تعلق لاہور سے ہے۔

یونس چوہدری بہت محنت کے بعد تعمیرات اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ ہوئے جبکہ یونس چوہدری کے سب سے چھوٹے بیٹے محمود چوہدری 27 جولائی 1988 کو ابوظہبی میں پیدا ہوئے۔

محمود چوہدری نے ابتدائی تعلیم ابوظہبی اور اعلیٰ تعلیم برطانیہ سے حاصل کی اور اب وہ اپنے والد کے کنسٹریکشن کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی حال ہی میں بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی، منگنی کی تقریب میں 100 سے 150 مہمان شریک ہوئے، اس موقع پر بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔

دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری ڈاکٹروں کے مشورے سے اسپتال سے تقریب میں شرکت کے لیے گھر پہنچے تھے جبکہ بختاور کے بھائی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کورونا وائرس آئسولیشن کے باعث تقریب میں ورچوئلی شریک ہوئے۔

تازہ ترین