• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ


پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی جانب سے چیئرمین فیڈرل بورڈ ریونیو (ایف بی آر) کو لکھے گئے خط میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید ساٹھ روز کی توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن آفتاب حسین ناگرا  کی جانب سے  چیئرمین ایف بی آر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ  کوویڈ 19 کی دوسری لہر میں کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن ہے، کوویڈ19 کے سبب کئی ممبران گوشوارے جمع نہیں کرا سکتے ہیں۔

صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی جانب  سے خط میں کہا گیا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے کی مقدت میں 60 دن کی توسیع کی جائے اور تاریخ 31 دسمبر تک بڑھائی جائے۔

تازہ ترین