انسداد دہشت گردی عدالت نے گلگت میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے تین مجرموں کو سزائے موت سنا دی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تینوں مجرموں کو سزائے موت سنانے کے ساتھ ساتھ 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی کر دیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تینوں مجرموں نے متاثرہ خاتون کو 7 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے مطابق اجتماعی زیادتی کیس کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل ہوا اور ایک ماہ کی مختصر مدت میں کیس کا فیصلہ سنایا۔
سزا پانے والے تینوں مجرموں کا تعلق بلتستان کے علاقے اروندو شگر سے ہے۔