• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ: کمیٹی برائے نجکاری کی تشکیل غیر قانونی قرار



اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کی نجکاری کمیٹی  سے متعلق بڑا فیصلہ سنادیا۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ن لیگی پارلیمنٹرین کی درخواست پر مختصر فیصلہ سنایا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کی تشکیل کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

فیصلے میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی بطور چیئرمین تقرری کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔


اسلام آباد ہائی کورٹ نے کابینہ کمیٹی کی تشکیل کے خلاف اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن ) کی درخواست منظور کرلی۔

مسلم لیگ نے رکن پارلیمنٹ رانا ارادت نے محسن نواز رانجھا کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔

عدالت عالیہ نے کابینہ کمیٹی میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور مشیر ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین کی شمولیت کو بھی غیر قانونی قرار دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 25 اپریل 2019ء کو کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دے دیا۔

تازہ ترین