وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، وزیر اعظم نے توانائی کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء حماد اظہر، سینیٹر شبلی فراز، اسد عمر، عمر ایوب خان شریک ہوئے، اس کے علاوہ مشیر عبدالرزاق داؤد، عبدالحفیظ شیخ، معاونینِ خصوصی ندیم بابر، تابش گوہر اور اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔
اجلاس کو توانائی کے شعبے سے وابستہ انتظامی امور، بجلی کی پیداواری قیمت اور ترسیلاتی نظام پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز اپنی ذمہ داریاں معینہ مدت میں پوری کریں۔
عمران خان نے کہا کہ ایسا نظام وضع کریں جس کی بدولت سبسڈی صرف اور صرف غریب اورحقدار لوگوں کو میسر ہو۔