• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولنگر: کالعدم تنظیم کیلئے چندہ جمع کرنے والے دو دہشتگرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے بہاولنگر میں کالعدم تنظیم کے لیے چندہ جمع کرنے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد محب الرحمٰن اور عثمان غنی کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ تنظیم کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔


ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے جمع شدہ چندہ اور لٹریچر بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین