• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت چلی جائے مگر احتساب پر سمجھوتہ نہیں کروں گا، وزیر اعظم عمران خان


وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کیلیے عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے، یہ انہیں جانتے نہیں ہیں، اُن کی حکومت چلی بھی جائےتو وہ احتساب پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔

 حکومتی و پارٹی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مینار پاکستان پر دس جلسے کرلیں، حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

 وزیرِاعظم نے کہا کہ اپوزیشن کی خواہش ہے کہ حکومت جلسہ روکے، ہم جلسہ نہیں روکیں گے، جلسے کو سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف مقدمات قائم کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ  اپوزیشن تصادم چاہتی ہے، لیکن حکومت ان کو تصادم کا موقع فراہم نہیں کرے گی۔

 اجلاس میں لاہور میں سرکاری زمینوں پر قبضے کےخلاف جاری آپریشن پر بھی گفتگو ہوئی۔


 وزیر اعظم نے کہا کہ سارے مل کر زور لگارہے ہیں کہ حکومت چلی جائے اور ان کی چوری بچ جائے، کسی سیاسی یا قبضہ مافیا کو این آر او نہیں ملے گا۔

اجلاس میں فردوس عاشق اعوان کی فٹبال کک اور جوڈو کا بھی ذکر ہوا، جس پر  وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے دیکھا ہے کہ فردوس پنجاب جاکر بہت ایکٹیو ہوگئی ہیں۔

تازہ ترین