وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پروفائل سے سب کو اَن فالو کردیا۔
عمران خان اب اپنے ٹوئٹر کے مستند اکاؤنٹ سے کسی بھی ٹوئٹ کو نہیں دیکھ سکیں گے۔
وزیراعظم کی جانب سے ملکی و غیر ملکی اہم ترین شخصیات اور وفاقی وزراء سمیت متعدد اہم شخصیات کو فالو کیا جا رہا تھا۔
وزیراعظم کی جانب سے ان فالو کیے جانے والوں ملکی و غیر ملکی اہم ترین شخصیات کے علاوہ وفاقی وزراء، تمام پارٹی عہدیدار اور قریبی دوست شامل ہیں۔
یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی فالوئنگ 12 اعشاریہ 9 ملین ہے جو کہ بدستور قائم ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ٹوئٹر پر فالوو کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ سے زائد ہے۔
عالمی رہنماؤں میں سب سے زیادہ فالوورز کی فہرست میں وزیراعظم عمران خان کا نمبر 10 واں ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دوسرے اور نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن 7 ویں نمبر پر ہیں۔