• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین پاکستان کے ساتھ توانائی شعبے میں تعاون جاری رکھے گا، سفیر نونگ رونگ

پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے توانائی کے شعبے مزید تعاون کی پیشکش کردی۔

چینی سفیر نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ بھی موجود تھے۔

نونگ رونگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون جاری رکھے گا۔


انہوں نے دوران ملاقات مزید کہا کہ چین کی توانائی کمپنیاں پاکستان کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے کام کررہی ہیں۔

وفاقی وزیر نے چینی سفیر سے گفتگو میں کہا کہ حکومت سستی توانائی کے حصول پر کام کررہی ہے۔

وزارت توانائی نے اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کیا، جس کے مطابق ملاقات میں توانائی کے شعبے اور سی پیک میں شامل بجلی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

وفاقی وزیر نے چینی سفیر سے کہا کہ سی پیک پاک چین دوستی اور باہمی معاوشی ترقی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی کی پیداواری قیمت میں کمی لانا ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔

عمرایوب نے مزید کہا کہ سی پیک خصوصی اقتصادی زونز ملک میں معا شی سرگرمیوں کو فروغ دینگے۔

اعلامیے کے مطابق چینی سفیر نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق حکومتی عزم کو سراہا۔

تازہ ترین