راولپنڈی(اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے نئے سفیر مونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے دونوں ممالک کے مابین غیر معمولی باہمی تعلقات کو سراہا اور انہیں مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔معزز مہمان نے علاقائی تنازعات کک روک تھام کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔