• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم باجوہ سے نئے چینی سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال


چیئرمین پاک چائنا اکنامک کوریڈور (سی پیک) اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ سے چین کے نئے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے۔

چینی سفارت خانے کے مطابق عاصم سلیم باجوہ اور نونگ رونگ کی ملاقات میں چین، پاکستان تعلقات اور سی پیک کی تعمیر سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے چینی سفیر کی پاکستان میں تعیناتی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہورہی ہے۔


دوران گفتگو عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لئے اہم منصوبہ ہے، جسے پاکستانی حکومت اور عوام کی دلی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک اتھارٹی راہداری منصوبے کے لئے ون اسٹاپ سروس کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔

چیئرمی سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ہم چین کے ساتھ مواصلات اور ہم آہنگی کو مزید تقویت دینے کو تیار ہیں۔

اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک کی تعمیر کے مسلسل مثبت نتائج آرہے ہیں، سی پیک منصوبہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا پائلٹ پراجیکٹ ہے۔

تازہ ترین