بھارت میں مقیم گلوکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی زارا خان نے زیادتی اور قتل کی دھمکیوں سے متعلق خبر کی تردید کردی۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زارا خان کا کہنا ہے کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں نہیں ملیں۔
انہوں نے کہا کہ انسٹاگرام پر ان کے خلاف پوسٹ میں نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے، جس کی شکایت پولیس کو دی، پولیس نے لڑکی کو حراست میں لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ گلوکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی اداکارہ و گلوکارہ زارا خان کو بھارت میں سوشل میڈیا پر دھمکیوں بھرے پیغام ملے تھے۔ پولیس کی جانب سے جب تحقیقات کی گئی تو معلوم ہوا کہ زارا خان کو انسٹاگرام پر دھمکیاں دینے والی حیدرآباد کی ایک طالبہ ہے۔