• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس ریٹرنز کی تاریخ میں توسیع، FBR کی فراخ دلی کی ہدایت

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ چیف کمشنرز ٹیکس ریٹرنز داخل کرنے کے لیے تاریخ بڑھانے کی درخواستوں پر فراخ دلی کا مظاہرہ کریں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام ذیلی ادارے انکم ٹیکس ریٹرنز کی تاریخ بڑھانے کی درخواستیں لینے کیلئے ہیلپ ڈیسک بنائیں۔

ایف بی آر کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ چیف کمشنر  کو دی گئی تاریخ بڑھانے کی درخواست پر کئی ٹیکس گزاروں کو توسیع دی جا سکے گی۔

سرکلر میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ ٹیکس گزار کا نام، شناختی نمبر، این ٹی این اور حدود کی نشاندہی سے متعلق بتانا ہو گا۔


ایف بی آر کا اپنے سرکلر میں مزید کہنا ہے کہ گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ بڑھانے کے لیے آن لائن درخواست بھی قابلِ قبول ہو گی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سرکلر میں یہ بھی کہا ہے کہ چیف کمشنرز ٹیکس ریٹرنز داخل کرنے کے لیے تاریخ بڑھانے کی درخواستوں پر فراخ دلی کا مظاہرہ کریں۔

تازہ ترین