اسلام آباد (اے پی پی) سرکاری ملازمین سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سے انکم ٹیکس گوشوارے اور ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے 15؍ دسمبر 2019ءآخری تاریخ مقرر کی تھی لیکن 14؍ اور 15؍دسمبر ہفتہ وار تعطیل کی نذر ہو گئے جسکی وجہ سے گوشوارے اور سالانہ ریٹرن جمع کروانے والے پریشان ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آمدنی کے گوشوارے اور سالانہ ریٹرن جمع کرانے کی توسیعی تاریخ 15دسمبر کی بجائے 31دسمبر 2019ءمقرر کی جائے تاکہ قابل ٹیکس آمدن رکھنے والے شہری اپنا حساب کتاب ایف بی آر میں جمع کروا سکیں۔