• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: ہوٹل انتظامیہ کا ن لیگی قیادت کو سروس کی فراہمی سے انکار


گوجرانوالہ میں ہوٹل انتظامیہ نے اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو سروس فراہم کرنے سے انکار کردیا اور ایڈونس رقم واپس کردی۔

مقامی ہوٹل میں ن لیگ کا مشاورتی اجلاس ہونا تھا، سروس کی فراہمی سے انکار اور ایڈوانس رقم واپس کیے جانے پر ہوٹل انتظامیہ کے رویے کے خلاف نون لیگی کارکنوں نے احتجاج کیا۔

گجرات میں ہوٹل انتظامیہ نے نون لیگی قیادت کو اجلاس کرنے سے روک دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے گوجرانوالہ ڈویژنل جنرل سیکریٹری توفیق بٹ کے مطابق دریائے چناب کنارے واقع ہوٹل میں اجلاس ہونا تھا۔


انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس سے قبل ہوٹل انتظامیہ نے اجلاس کی اجازت نہ دیتے ہوئے ایڈوانس رقم واپس کردی۔

توفیق بٹ کے مطابق اجلاس میں ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ اور سینئر رہنما اویس لغاری نے بھی شریک ہونا تھا۔

ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ ہوٹل مالکان نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے دباؤ پر بکنگ منسوخ کی۔

اس سے قبل لاہور میں مریم نواز کی ریلی نکالنے پر نون لیگی کے رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

طلال چوہدری اور مریم اورنگزیب سمیت 43 نامزد 600 نامعلوم افراد کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین