• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کی وزیر داخلہ کو لاپتہ افراد کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو لاپتہ افراد کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت کردی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس سمیت 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ 

اس دوران اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے تعلق رکھنے والے امین الحق نے لاپتہ افراد کا معاملہ اٹھایا۔ 

وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام امین الحق کا کہنا تھا کہ 2016 میں اغواء ہونیوالے کارکن شاہد کلیم کی پُراسرار موت سنجیدہ معاملہ ہے۔

ذرائع کے مطابق اس پر وزیراعظم عمران خان وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کو لاپتہ افراد کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت کی۔


علاوہ ازیں اجلاس میں بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے بورڈ کی تشکیل نو کا معاملہ دوبارہ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ 

دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اجلاد میں فرانس سے تعلقات منقطع کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کی پٹیشن زیربحث آئی۔ 

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے فرانس سے تعلقات ختم کرنے کے معاملے پر مسلم امہ سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ 

اس کام کا ٹاسک وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دے دیا ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی ممالک سے رابطوں کے بعد کابینہ کو آگاہ کریں گے۔

تازہ ترین