• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان شاہد کلیم کے قتل کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھے گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کارکن شاہد کلیم کے مبینہ ماورائے عدالت قتل کا معاملہ وزیر اعظم عمران خان کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس پیر کی شب یہاں ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت ہوا، جس میں شہید شاہد کلیم کے ماورائے عدالت قتل پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ معاملہ اتحادی ہونے کی حیثیت سے وزیر اعظم کے سامنے اٹھایا جائے گا، کیوں کہ یہ وزیراعظم کی ذمے داری ہے کہ وہ اتحادی جماعت سمیت ہر پاکستانی کو اس کا آئینی حق دلوائیں۔جبکہ سندھ حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی بھی یہ ذمے داری بنتی ہے کہ وہ اس واقعے کا نوٹس لیں اور لواحقین کو انصاف دلائیں۔رابطہ کمیٹی نے لیگل ایڈ کمیٹی کو ہدایت دی کہ وہ قانونی چارہ جوئی کے لیے عدالت عالیہ سندھ سے رجوع کرے تاکہ مقتول کے ورثاء کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔

تازہ ترین