• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ، 10 افراد ای سی ایل میں شامل، 13 کے نام ہٹانے کی منظوری

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وفاقی کابینہ نے مختلف الزامات میں مطلوب دس افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے اور 13کے نام ہٹانے کی منظوری دے دی۔ 

ذرائع کے مطابق کابینہ نے پیپلزپارٹی کے رہنماءاعجاز جاکھرانی ، ایم کیو ایم کےرہنماءروف صدیقی کے نام عدالتی احکامات پر ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی ہے۔

اس کے علاوہ مزید 13 افراد کے نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔محمد نعمان، عبداللہ، عیسی چیمہ ،خنسہ بنت شجاع ، خولہ بنت شجاع ،محمد یحیی، شاہد جبار محبوب الرحمان ،جواد بشیر، غلام علی حسن، بشیر احمد اور ناصر جاوید کے نام ای سی ایل سے ہٹانے کی منظوری دی گئی ہے۔ 

علاوہ ازیں اے این ایف کی سفارش پرالماس خان ،محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارش پر حمال حسین کا نام سی سی ایل میں شامل کر لیا گیا ہے۔

نیب کی سفارش پر ملزم سمیع اللہ، منصور اختر اور جنید قادر کے نام ای سی ایل میں شامل کر لئے گئے ہیں۔تینوں ملزمان سادہ لوح عوام کیساتھ فراڈ کے جرم میں نیب کو مطلوب ہیں۔ انکے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے اعلی عدلیہ کی طرف سے بھی حکم جاری کیا گیا تھا۔

تازہ ترین