• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ صرف اپنی دم پر پاؤں آنے پر استعفے دے رہے ہیں، فیاض چوہان

پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن اتحاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب ڈاکو ملکی مفاد میں نہیں، صرف اپنی دم پر پاؤں آنے پر استعفے دے رہے ہیں۔

اپوزیشن کے اسمبلیوں سے استعفے دینے کی حکمتِ علمی پر ردِ عمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ سب ڈاکو ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ یہ سب ملکی مفاد میں نہیں بلکہ صرف اپنی دم پر پاؤں آنے پر استعفے دے رہے ہیں۔ 

فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن کو ہی ملک میں کورونا وائرس دوبارہ پھیلنے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ 


ان کا کہنا تھا کہ آلِ شریف جلسوں سے کورونا پھیلا رہی ہے، پشاور جلسے کے بعد کے پی کے میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت کورونا کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینےکی کوشش میں ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ آلِ شریف اور پی ڈی ایم کورونا میں اضافے سے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین