لاہور(نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری تبدیلی حکومت کے ٹریڈ مارکس بن چکے ہیں،جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد ترقی یافتہ پاکستان کی منزل کا حصول ہے، کشمیر پر پسپائی سے لے کر معیشت کی بربادی تک حکمرانوں نے ناقص کارکردگی کی ہر مثال قائم کی۔ وزیراعظم بلندوبانگ دعوے کریں یا دھمکیاں دیں،عوام ان کی کارکردگی کو جان چکے ہیں۔ ملک کو اسلام کی تجربہ گاہ بنانے کے لیے حاصل کیا گیا مگر گزشتہ 73 سالوں میں نام نہاد جمہوری اور مارشل لاء کے ادوار میں اسلامی پاکستان کے لیے کسی نے کوشش نہیں کی۔