لاہور (وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ڈویژن میں گرین ایریا پر ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تعمیر کے معاملے پر ایل ڈی اے اور محکمہ ماحولیات سے رپورٹ مانگ لی ہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے شہری مبشر الماس کی درخواست پر سماعت کی جس میں لاہور ڈویژن میں بننے والی 557 ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی قانونی حیثیت کو بھی چیلنج کیا گیا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے باور کرایا کہ ریکارڈ میں ردوبدل کیا گیا تو ذمہ دار نتائج کیلئے تیار رہیں، درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ گرین ایریا پر ہاوسنگ سوسائیٹیز بنائی جا رہی ہیں اور ایسا کرنا قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، وکیل نے گرین ایریا ماحولیات آلودگی سے تحفظ کیلئے بنائے گئے ہیں لیکن متعلقہ ان سوسائٹیوں کی تعمیر پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، وکیل نے استدعا کی کہ نے لاہور ڈویژن میں گرین ایریا پر ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تعمیر کا نوٹس لے کر اسے روکا جائے،درخواست پر مزید کارروائی 21 دسمبر کو ہو گی۔