وزیرِاعظم عمران خان نے ناجائز دولت کو ہدف بنانے سے متعلق امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کے عزم کا خیر مقدم کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان نے یہ بات کہی ہے۔
وزیرِ اعظم عمران کا مزید کہنا ہے کہ ترقی پذیر ملکوں میں غربت کی وجہ کرپٹ اشرافیہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کرپٹ اشرافیہ منی لانڈرنگ سے حاصل کی گئی رقم بیرونِ ملک ٹیکس سے مستثنیٰ محفوظ ٹھکانوں میں منتقل کرتی ہے۔