• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ کراچی کی زمین پر واقع تمام پٹرول پمپس کے الاٹمنٹ آرڈرز منسوخ

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اپنی زمین پر موجود تمام پٹرول پمپس کے الاٹمنٹ آرڈز منسوخ کردیے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ سالانہ کروڑوں روپے کمانے والے پٹرول پمپس بلدیہ عظمیٰ کو معمولی رقم ادا کررہے تھے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اس حوالے سے منسوخی کے نوٹسز پیٹرول پمپس مالکان کو بھیجے جا رہے ہیں۔

کمشنر و ایڈمنسٹریٹر افتخار شالوانی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق تمام پیٹرول پمپس کو دوبارہ سے نیلام کیا جائے گا۔


انھوں نے کہا کہ کروڑوں روپے سالانہ کمانے والے پٹرول پمپس کے ایم سی کو ایک معمولی رقم ادا کررہے تھے۔ پٹرول پمپس کی الاٹمنٹ کی منسوخی کا یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ 

بلدیہ عظمی کراچی کی زمینوں پر موجود پٹرول پمپس کی تعداد گیارہ ہے۔ اس سے قبل بلدیہ عظمیٰ نے ہاکس بے پر موجود پکنک ہٹس کے الاٹمنٹ آرڈز بھی منسوخ کیے تھے۔

تازہ ترین