اسلام آباد (جنگ نیوز )پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعد المالکی نے دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے صدر دفتر میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں نمائندوں نے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی طرف سے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں کشمیر کے حوالے سے پیش کردہ قرارداد کی حمایت پر سعودی وزیر خارجہ اور سعودی حکومت کے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان موجود گہرے اور تاریخی برادرانہ تعلقات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی فورمز خصوصا فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں سعودی عرب کی جانب سے حمایت پرمشکور ہے۔