کوئٹہ(پ ر)بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ بنچ بمقام سبی اور تربت موسم سرما کی تعطیلات کی وجہ سے 21دسمبر تا 3جنوری 2021 بند رہیں گے4جنوری سے دوبارہ کام کا آغاز کیا جائے گاتعطیلات کے دوران ضروری نوعیت کے کیسز کی سماعت کوئٹہ میں ویکیشن ججز کرینگے۔اعلامیہ کے مطابق تعطیلات کے دوران سبی اور تربت بنچ کے دفتری اوقات کار پیر تا جمعرات و ہفتہ 9 بجے صبح تا دن 1بجے جبکہ جمعہ صبح 9 بجے تا 12 بجے دن تک رہیں گے۔جبکہ کورٹ کے اوقات کار بمطابق روسٹر بنچ جمعرات اور جمعہ رہیں گے۔