• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: ملازمہ پر تشدد، گرفتار ملزمہ کی ضمانت منظور

فیصل آباد میں گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کیس میں گرفتار ملزمہ ثمینہ رانا کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور ہو گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال تارڑ کی عدالت میں کم عمر گھریلو ملازمہ صدف کیس میں گرفتار ملزمہ ثمینہ رانا کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی۔


سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے متاثرہ بچی کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروائی گئی ۔

ملزمہ کے وکیل نے میڈیکل میں کوئی چوٹ سامنے نہ آنے کی نشاندہی کی جبکہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ بچی پر 3 دسمبر کو تشدد ہوا، پولیس نے بروقت میڈیکل نہیں کروایا۔

واضح رہے کہ مقدمہ میں نامز د دیگر 3 ملزمان رانا منیر ، اس کے داماد فیصل اور بیٹی سدرہ 14 دسمبر تک عبوری ضمانت پر ہیں۔

کیس کی اگلی سماعت 15 دسمبر کو ہوگی۔

تازہ ترین