• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور ،مکان سے 14سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش برآمد

بہاولپور میں ایک مکان سے 14سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، لڑکے کو مبینہ طور پر اس کے دوست نے قتل کیا ہے، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

تحصیل اوچ شریف کےعلاقہ بستی جامڑامیں مکان سے14سالہ لڑکےکی تشددزدہ لاش ملی ہے، 14سالہ عبداللہ 2 روز سے لاپتہ تھا۔

پولیس کےمطابق لاش مقتول کےدوست کے گھر سے ملی ہے، گھر خالی تھا، تمام اہل خانہ فرار ہوگئے ہیں۔

مقتول کے والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بیٹے کو اس کا دوست فرحان گھر سے بلا کر لے گیا تھا، تب سے لاپتہ ہے۔

مقتول لڑکا عبداللہ والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزم فرحان اوراس کے گھر والوں کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین