لیہ میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے 3 افراد دم توڑ گئے جبکہ 13 نشتر اسپتال ملتان میں زیر علاج ہیں۔
لیہ کے نواحی علاقے میں بچے کی پیدائش کی خوشی میں مضر صحت مٹھائی کھانے کی وجہ سے 16 افراد کی حالت غیر ہو گئی جنہیں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ان افراد میں 9 مرد، 4 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں ۔
اسپتال منتقلی کے دوران 25 سالہ رمضان اور 28 سالہ عرفان دم توڑ گئے جبکہ شہباز نامی شخص نشتر اسپتال میں فوت ہو گیا ہے۔
اب بھی 2 افراد کی حالت تشویشناک بنائی جا رہی ہیں جنہیں نشتر اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔