وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار نہ کرنے کی وجہ بتادی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کچھ دوستوں کے مشورے ہیں، کچھ سیاسی مصلحت اور کچھ حکومتی ترجیحات ہے جس کی وجہ سے انہیں گرفتار نہیں کیا جارہا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت انہیں سیاسی شہید نہیں بننے دے گی۔ یہ لوگ لاہور کو میدانِ جنگ بنانا چاہتے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈنڈوں سے بھرے ٹرک جاتی امرا پہنچائے گئے ہیں، جبکہ راج کماری اور ان کی کنیزیں دربدر پھر رہی ہیں۔
اپوزیشن کے استعفوں کے معاملے پر معاون خصوصی نے کہا کہ ’ابھی دلی دور ہے‘، یہ استعفی لینے آئے تھے اب استعفے دے رہے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جو کوئی بھی قانون توڑے گا قانون اس کے خلاف حرکت میں آئے گا۔