• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں زیرِ زمین ٹارچر سیل ہیں، مشال ملک

جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک کی اہلیہ و حریت رہنما مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں زیرِ زمین ٹارچر سیلز ہیں، لوگوں کو ذبح کیا جارہا ہے، جبکہ قیدیوں کو ان ٹارچر سیلز میں پانی اور کھانوں میں شیشہ ڈال کر دیا جاتا ہے۔

یوتھ فورم فار کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک کا کہنا تھا کہ دنیا نے کورونا وائرس کے ذریعے ایک جھلک دیکھی کہ گھر میں بند ہونا کیسا ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا میں سب سے بڑا حصہ کشمیریوں کا ہے، اگر آپ نے پاکستان کو بچانا ہے تو کشمیریوں کی حقیقی آواز بننا ہوگا۔


مشال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسان اور کشمیری ہونے کے کوئی حقوق نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں، سکھوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔

اس تقریب میں حریت رہنما مشال ملک اور شرکاء نے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کبوتر بھی آزاد کیے۔

تازہ ترین