• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز خواتین کی تذلیل کر رہی ہیں ، مشال ملک

لاہور(خبر نگار)شعبہ ابلاغ عامہ لاہور کالج براے خواتین یونیورسٹی نےکشمیر سے الحاق پاکستان کے سلسلے میں آن لائن ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔ ویبنار کا موضوع "کشمیر کی آزادی کے لئے خواتین کی قیادت" تھا ویبنار کا مقصد اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت کشمیری خواتین کے حق خودارادیت کی جدوجہد کے لئے حمایت کا اظہار کرنا تھا۔ ویبنار میں مشال ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز خواتین کی تذلیل کو جنگ کے آلہ کار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں عالمی برادری کو اس کا نو ٹس لینا چاہیے انہوں نے کہا کشمیری خواتین کو جابرانہ لاک ڈاؤن کے تحت سنگین مسائل درپیش ہیں اس کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں کشمیر ی خواتین کے ساتھ ہیں اور وہ دن دور نہیں جب غلامی کے طوق ٹوٹ جائیں گے اور وہ کشمیر پر آزادی کا سورج طلوع ہوتے دیکھیں گی۔ویبنار سے پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی دیگر نے خطاب کیا کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری خواتین ہمیشہ سے ہی ایک مضبوط سیاسی آواز کا حصہ رہی ہیں جو کشمیر میں ہر طرف عام ہے اور عالمی برادری کو انہیں اس ظلم و ستم سے نجات دلانی چاہیے ۔
تازہ ترین