پشاور(نمائندہ جنگ)پشاورہائیکورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے دائر کیس میں درخواست گزارکے وکیل کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کیلئے آخری مہلت دے دی،جسٹس ناصر محفوظ اور جسٹس ارشدعلی پر مشتمل بنچ نے درخواست گزار انعام اللہ خان کی رٹ پر سماعت شروع کی تووزیراعظم عمران خان کے وکیل محمد حبیب قریشی نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم کیخلاف رٹ بدنیتی پر مبنی ہے چونکہ سپریم کورٹ پہلے ہی تحریک انصاف کے چیئرمین اورموجودہ وزیراعظم سے متعلق کیس پر فیصلہ سناچکی ہے لہذا اس کیس کو دوبارہ کھولنا سپریم کورٹ فیصلے کی توہین کے زمرے میں آئےگا۔ انہوںنے دلائل دیئے کہ حلقہ این اے 35بنوں کی سیٹ جتنے کے بعد عمران خان نے یہ سیٹ چھوڑ دی تھی اوراس پر دوبارہ الیکشن بھی ہوچکا ہے۔