• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن پھاٹک تا منوجان روڈنکاسی آب کا نظام درہم برہم ہوگیا ،بی این ڈبلیو ایف

 کوئٹہ (پ ر)بلوچستان نیشنل ویلفیئر فائونڈیشن کے عہدیداروں ملک جعفر خان کاکڑ اور سردار محمد اسلم رستم زئی نے چمن پھاٹک سے ہدہ منوجان روڈ تک گزشتہ ایک ہفتے سے نالوں کا گندہ پانی دریا کی طرح سڑکوں پر بہنے اور حکام کی جانب سے اس حوالےسے مسلسل غفلت اور لاپرواہی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پچھلے ایک ہفتےسے،جوائٹن روڈ چمن پھاٹک سے لے کر ہدہ منوجان روڈ تک شاہراہ دریا کا منظر پیش کررہی ہے ،نالہ بند ہونے کی وجہ سے گندہ پانی سڑک پر بہہ رہا ہے ،جس سے اس شاہراہ سے گزرنے یا یہاں مقامی رہائشیوں ،تاجروں اور عام پبلک کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ،لیکن افسوس کہ شہر کے وسط اور انتہاتی اہم علاقہ ہونے کے باوجود متعلقہ ادارےاور دیگر حکام نے اس کا بھی تک نوٹس لیاجو لمحہ فکریہ اور حکام اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہاکہ جب صوبائی دارالحکومت کے وسط میں صورتحال یہ ہے تو باقی شہر یااندرون بلوچستان صورتحال کیا ہوگی۔انہوں نےچیف سیکرٹری ٗسیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈی ایس ریلوے سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس مسئلہ کے حل کے لیے اقدامات کریں ۔اور عوام کو اس عذاب سے نجات دلائیں ۔  
تازہ ترین