• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایس ریلوے کا کشمور تا ڈی جی خان ریلوے اسٹیشن تک تفصیلی دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ ریلوے نوید مبشر نے کہا ہے کہ ڈی ایس سپیشل کا مقصد ریلوے کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے نقائص کی نشاندہی، آپریشنل شعبہ جات سے وابستہ افسران وسٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور اس میں نکھار پیدا کرناہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سالانہ انسپکشن کے سلسلے کشمور تا ڈیرہ غازیخان کے تفصیلی دورے کے دوران ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کشمور تا ڈیرہ غازی خان ریلوے اسٹیشن تک تفصیلی دورے کے دوران انہوں نے سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت، سٹیشنوں کی آمدنی سمیت ٹریک کی الائنمنٹ کو خصوصی طور پر چیک کیا، اس موقع پر ڈی سی او حمیداللہ لاشاری، ڈی ٹی او ملتان انور سادات مروت، ڈویژنل انجنیئر جمشید علی و دیگر ڈویژنل اور اسسٹنٹ افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔ تفصیلی معائنے کے دوران سیکشن پر واقع مختلف ریلوے اسٹیشنوں کا ریکارڈ، ریلوے زمینوں کی لیز کا ریکارڈ، سٹیشنوں کی آمدنی، بکنگ آفس، سٹیشن بلڈنگز، ویٹنگ رومز ویٹنگ ہالز، ٹریک کی الائنمنٹ، ٹریک کی گیج، ٹنل ٹریک کی مینٹینینس، لیول کراسسنگ گیٹس برجز کے علاوہ سٹیشنوں پر مسافروں کو دستیاب سہولیات کا بھی بغور جائزہ لیا۔
تازہ ترین