معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسوں اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے متعلق کہنا ہے کہ راجکماری اور اس کے چیلے عوام کو ڈنڈے تھما کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پی ڈی ایم کے جلسوں کی تیاریوں سے متلعق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈنڈا بردار جتھے بدحواس پی ڈی ایم کی پریشانی ظاہر کر رہے ہیں، شاہی خاندان ذاتی مفادات کے لیے ایک بار پھر سیاست کو انتشارکی جانب دھکیل رہا ہے۔
فردوس عاشق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پر حملہ، اداروں پر پتھراؤ، دھمکیاں ن لیگ کی شناخت ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ جاتی امرا میں ڈنڈوں سے بھرے ٹرک پہنچ گئے ہیں۔