• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول سوسائٹی کا پی ڈی ایم کی حمایت کرنے پر اصولی اتفاق

لاہور( نمائندہ جنگ) سول سوسائٹی نے پاکستان جمہوری تحریک (پی ڈی ایم) کی حمایت کرنے پر اصولی اتفاق کرتے ہوئے کہا ہےکہ موجودہ حکومت کی ناکامیوں سے ملک میں سیاسی اور معاشی بحران پیدا ہوا۔

سول سوسائٹی کے وفد نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقات کی. وفد کی قیادت ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی)کے سابق سکریٹری جنرل آئی اے رحمنٰ نے کی اور اس میں ایچ آر سی پی کی چیئر پرسن حنا جیلانی ۔

ساؤتھ ایشیا پارٹنرشپ پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد تحسین ، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینر عرفان مفتی ، ساتھ ایشیا فری میڈیا ایسوسی ایشن(سیفما) کے سکریٹری جنرل امتیاز عالم ، حقوق خلق موومنٹ کے رہنما عمار علی جان اور سول سوسائٹی کے دیگر ممتاز کارکن شامل تھے.

مسلم لیگ ن کے وفد میں خواجہ سعد رفیق ، ایاز صادق ، رانا مشہود احمد خاں، سائرہ افتخار، مریم جیمز گل ، سحر تارڑ اور ماہ نور چودھری شامل تھیں۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ جمہوریت ، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے لئے ایک سیاسی تحریک کو اپنانا ہوگا۔

تازہ ترین