• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں ایمانداری کی سزا بھگت رہا ہوں، خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ میں ایمانداری کی سزا بھگت رہا ہوں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیکھنا چاہیے کہ استعفے والے حالات کیوں پیدا ہوئے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ مہنگائی بڑھ گئی ہے لوگ پریشان ہیں، جب حکمران جماعت بات کرنا چاہتی تھی تو اس وقت یہ حالات نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ این آر او دینا عمران خان اور حکومت کے ہاتھ میں نہیں ہے، اگر لاہور میں جلسہ کرنے دیا گیا تو بات ڈائیلاگ کی طرف بڑھ سکتی ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ حکومت کے استعفوں کے حوالے سے لیڈران فیصلہ کریں گے، پاور اور اقتدار چھوڑنا بڑی بات نہیں ہے، ہم نے ضیا کے دور میں پاور اور بھٹو کو کھویا تھا۔

اُن کا کہنا ہے کہ بس خیال رکھنا چاہیے کہ ریاست کو کوئی نقصان نہ پہنچے، پارلیمنٹ کی مدت 4سال ہونا چاہیے، یہ مشورہ نواز شریف کو بھی دیا تھا۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ میں ایمانداری کی سزا بھگت رہا ہوں، عمران خان نے آرٹیکل 63 اور 62 کی خلاف ورزی کی ہے۔

تازہ ترین