سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
عدالتِ عظمیٰ نے خورشید شاہ کے اہلِ خانہ سمیت دیگر شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے نیب درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 14 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔
عدالت ِ عظمیٰ کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔