سکھر (بیورو رپورٹ) سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے صوبے کے سات پرائیویٹ لاء کالجز کو غیرقانونی قرار دیکر بند کرنیکا حکم دیدیا، کالجز انتظامیہ کی جانب سے طالبعلموں سے لی گئی فیسیں واپس اور اکاؤنٹس منجمد کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے، ان میں کشمور کا الفلاح اور عبدالواحد سومرو، پنو عاقل کا مرزا خان، ڈہرکی کا مشعل، جیکب آباد کا بلاول ، کنڈیارو کا فیض محمد سہتو اور قمبر کا بلاول بھٹو لا کالج شامل ہے۔