• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور روڈ اور گولڑہ موڑ میں تجاوزات کیخلاف دوسرے روز بھی آپریشن

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ نے پشاور روڈ اور گولڑہ موڑ میں تجاوزات کیخلاف دوسرے روز بھی آپریشن جاری رکھا ۔ اس دوران دکانوں کے سامنے تھڑے تعمیر کرنےاور سامان باہر رکھنے والے 2سو افراد کو نوٹس جاری کئے گئے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ خود ہی ایسی تجاوزات کا خاتمہ کر دیں ورنہ ان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اورپختہ تجاوزات کو مسمار کر دیا جائے گا۔صدر کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈئر اعجاز قمر کیانی کی ہدایت پر شعبہ انسداد تجاوزات کے عملہ نے جمعہ کے روز تجاوزات کیخلاف آپریشن دوران بڑی تعداد ریڑھیاں اور دیگر سامان قبضہ میں لیکردفتر کےسٹور میں جمع کروا دیا۔
تازہ ترین