کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)اے این ایف کی کوئٹہ ،تربت اور دالبندین میں کارروائیاں‘ ایک شخص کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات ،پانچ موٹرسائیکلیں اور ایک گاڑی قبضے میں لے لی گئی۔اے این ایف بلوچستان کوئٹہ کے کینٹ بس اسٹاپ کے قریب موٹرسائیکل سوار نصراللہ سے 60کلو ہیروئن برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا جبکہ کوئٹہ ہی کے علاقے نوحصار میں کارروائی کرتے ہوئے 925کلو افیون، تربت کے علاقے خوشاب روڈ پر ایک گاڑی سے 20 کلو گرام افیون اور 6کلو گرام ہیروئن۔ دالبندین کے پہاڑی علاقے براحی میں دو موٹرسائیکلوں میں رکھی 45کلو مارفین اور5کلو گرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس) جبکہ دالبندین ہی کے غیر آباد علاقے کلی حاجی نذر میں واقع خالی گھر سے دو موٹر سائیکلیں اور 10 کلو گرام مارفین قبضے میں لے لی ۔