پشاور (لیڈی رپورٹر)تحریک تحفظ حقوق چترال پاکستان نے اپنے احتجاج کا دائر صوبائی اسمبلی تک وسیع کر دیا ہے تحریک کی جانب سے کئی دن سے اپنے مطالبات کے حق میں پشاور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا گیا تھا تاہم مطالبات کی عدم تکمیل کی صورت میں صوبائی اسمبلی کے سامنے ا حتجاج ریکارڈ کروایا گیا اور عندیہ دیا گیا کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاج جاری رہے گا شرکاء نے مطالبہ کیاکہ چترال کے ہسپتالوں کو ڈائلا سس کے سہولت فراہم کی جائے ،بونی ہسپتال کو کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈی ایچ کیو میں تبدیل کرنے سمیت چترال میں بند بی اایچ یو کو بحال کیا جائے بصورت دیگر غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا جاری رہے گا۔